علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو۔
بانی پی ٹی آئی نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے۔
بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی۔
بانی نے کہا ن لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں۔
بانی نے امر بالمعروف کی بات کی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
بانی نے کہا این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے۔
بانی نے کہا یاسین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دی ہے۔
بانی بے کہا یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں یے۔
بانی نے شاہ محمود قریشی کی مثال دی سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ ابھی بھی جیل میں ہے۔
بانی نے نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے۔
حالات یہ ہیں ہم بھی جب عدالت جاتے ہیں جج کہتے ہیں انکے ہاتھ بندے ہیں۔
بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا ہے۔
بانی نے کہا ہے اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے پاکستان کے بارے تو وہ تیار ہیں۔
بانی نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔
لوگ ہمارے سے روز پوچھتے ہیں کوئی ڈیل ہونے لگی ہے۔
بانی نے کہا وہ اسٹیبلشمنے سے خود بات کرنا چاہتے ہیں اگر وہ تیار ہیں۔
بانی نے کہا ہے 26 ویں آئینی ترمیم پر اسمبلی میں آواز اٹھانے چاہیئے۔
بانی نے سلمان صفدر کو کہا تھا القادر کیس میں ساری قیادت آپ کی سپورٹ کرے گی۔
میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے بتایا۔
بانی اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں۔
بانی کو بتایا بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کے ساتھ کے پی ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باقی قیادت بھی موجود تھی۔
ملاقات کا مقصد کیسز کے بارے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
بانی کے کیسز عدالتوں میں نہیں سنے جارہے ہیں۔
بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ چاہے تو جب چاہے مجھ سے بات کرنے کیلئے آسکتے ہیں۔
بانی نے کہا ہے ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کرونگا۔
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نا ہی کریں تو اچھا ہے۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہیں بانی نے کہا ہے بانی نے کہا بانی نے کہا ہے
پڑھیں:
یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی
عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم متعارف کرائی گئی‘اقتدار کے لیے پی ٹی آئی کو کچلا گیا ‘پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا پیغام پہنچایا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحیی خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا، رول آف لاء اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے، افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی ہے اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے، دو تین سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستان میں جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے لیڈر شپ کو کہا ہے ڈر کے گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں، بانی نے کہا وہ چاہتے ہیں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔