فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترقی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، دفاعی مبصرین
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر آپریشنل، انٹیلی جنس سمیت مختلف امور پر مہارت رکھنے والے فوجی جنرل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی معشیت کی مضبوطی، خارجہ امور، دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان سمیت ملک میں قیام امن، زراعت کی ترقی، ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے قیام سمیت اہم ترین مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ان اہم قومی امور کے حل میں انتہائی کلیدی کردار رہا ہے، دفاعی ماہرین اس حوالے سے رائے دیتے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران مودی کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے اپنے تجربہ کی بنیاد پر مربوط پالیسی مرتب کی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کا بحری، فضائی افواج کے سربراہان سمیت وفاقی حکومت کے ساتھ مربوط رابطہ رہا اور جدید جنگی حکمت عملی کے سبب بھارت کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔
اس حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حملوں کے جواب میں جب پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تو اس دن پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی، اس سورہ کی آیت 4 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ"إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ" ترجمہ:-"بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"
آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی، پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص"کے تحت بھارت پرمیزائل حملے شروع کیے گئے، "بنیان مرصوص"کا مطلب سیسہ آہنی دیوار ہے، اس آپریشن کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی۔
دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر جنرل عاصم منیر کی ترقی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس وقت مربوط سوچ ہے کہ ملک معاشی طور پر مزید مضبوط ہو، اس حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہمہ وقت وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
دفاعی ماہرین امید کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں ملک کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔
وفاقی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون مربوط ہے، وفاقی حکومت قومی سلامتی سمیت اہم امور میں ان کی رائے کو اہم سمجھتی ہے۔
موجودہ وقت میں سویلین حکومت اور عسکری قیادت میں مثالی کوآرڈی نیشن ہے جس کی وجہ سے پاکستان معاشی اور سفارتی سمیت اہم امور کے حل میں کامیابی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی حکومت کے ساتھ کہ فیلڈ مارشل بنیان مرصوص
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔