عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال مزید بلند ہو گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جرأت اور بہادری کے اعزاز میں ان کی ترقی قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں وزیر اعلی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔