فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم چاہتی تھی کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا جائے۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اس معرکے کے روح رواں تھے۔ یہ اعزاز دینے کا قانون آرمی ایکٹ میں موجود ہے، اور کابینہ اس حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ فیلڈ مارشل ایک اعزاز ہے جو تاحیات ساتھ رہتا ہے، کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا۔
واضح رہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کی عزت کرتی ہیں، خواجہ آصف کا آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے پر بیان
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے ان کی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل مدت ملازمت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ا رمی چیف فیلڈ مارشل مدت ملازمت وی نیوز ا رمی چیف جنرل کو فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل کے مدت ملازمت نے کہاکہ
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر —فائل فوٹوزچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’معرکۂ حق‘ و آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران آرمی چیف کی خدمات کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔