یہ اعزاز قوم کی امانت، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز ملنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمنوں کو شکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہ یہ اعزاز پوری قوم
پڑھیں:
خاتون ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
لاہور میں ایک خاتون ٹک ٹاکر اپنے دوست کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
کوٹ لکھپت کے علاقے زیب ظفر عرف علیشبا نامی ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔
کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری محمد رشید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر میں شہری نے موقف اپنایا کہ زیب ظفر عرف علیشبا ان کی بیوی کی دوست تھی جو کچھ دن سے گھر میں رہائش پزیر تھی۔رہائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے گھر میں رکھا تھا۔ زیب ظفر نجی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔