فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ، وزیر اعظم کی مبارکباد:
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ، وفاقی وزرا، چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رواں ہفتے رہائی ،بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان بزنس فورم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے عہدے میں ایک سال کی مزید توسیع ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے ترجمان نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے، صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کرنے اور حکومتی پالیسی سازی میں تعمیری کردار ادا کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قائدانہ صلاحیتیں، وڑن اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط نے ایف پی سی سی آئی کو ایک مؤثر اور متحرک ادارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت میں تاجر برادری کو نہ صرف داخلی سطح پر ایک مضبوط آواز ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت اقتصادی تشخص اجاگر ہوا۔ پاکستان بزنس فورم نے اْمید ظاہر کی ہے کہ عاطف اکرام شیخ آئندہ بھی اسی جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے رہیں گے اور ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔