وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔

لیکن جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کی منظوری سے دی گئی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟

فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب یا عہدہ ہوتا ہے، گو کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ علامتی ہوتا ہے لیکن عزّت و توقیر کے حوالے سے یہ بہت نمایاں ہوتا ہے، یہ عہدہ فائیو اسٹار جنرل کے برابر ہوتا ہے اور عام طور پر بری فوج میں جنگ کے دوران نمایاں یا غیر معمولی خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل عموماً فوج کے کمانڈر انچیف یا اعلیٰ کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے اور علامتی طور پر اُسے بہت عزت دی جاتی ہے۔

اس وقت پاکستان فوج میں صرف دو فور اسٹار جنرل ہیں جن میں ایک آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دوسرے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ہیں۔ لیکن آرمی چیف اب فائیو سٹار جنرل بن گئے ہیں اور فور اسٹار جنرل سید عامر رضا ہیں۔

فور اسٹار جنرلز کو جنرل کہا جاتا ہے، اس وقت پاکستان فوج میں دو جنرلز، 30 لیفٹیننٹ جنرلز اور 184 میجر جنرلز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے، جنرل عاصم منیر کا پیغام

سابق صدر جنرل ایوب خان کو یہ عہدہ کیسے ملا؟

سابق صدر فوجی حکمران جنرل ایوب خان نے 1959 میں خود کو بطور صدر فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا، یہ عہدہ بظاہر اُنہیں فوجی کارکردگی کی بنا پر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف ترقی چیف آف آرمی اسٹاف حکومت پاکستان فیلڈ مارشل وفاقی کابینہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف چیف ا ف ا رمی اسٹاف حکومت پاکستان فیلڈ مارشل وفاقی کابینہ وی نیوز فیلڈ مارشل کا اسٹار جنرل ا رمی چیف ہوتا ہے یہ عہدہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا اعزاز کیا ہے؟ پاکستان میں اب تک کس کس کو ملا؟

فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہے جو عام طور پر بری فوج میں دیا جاتا ہے۔

یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

ان سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے، اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمے داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کا اعزاز کیا ہے؟ پاکستان میں اب تک کس کس کو ملا؟
  • عباسپور: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کی اظہار تشکر ریلی، گورنر پنجاب کی شرکت
  • وزیراعظم کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
  • فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
  • فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے،مراعات،اختیارات کیا ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر
  • فیلڈ مارشل کا خطاب کب دیا جاتا ہے ، کیا اس سے اوپر بھی کوئی عہدہ ہوتا ہے؟
  • حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
  • آپریشن بنیان مرصوص ; میدان جنگ کی کامیابی کو سیاسی فتح میں بدلنا بڑا چیلنج ہوگا
  • امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا