data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں میں دس فیصد فری شپ کے نفاذ کے سلسلے میں سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی کی ہدایت کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے آئی درخواست 2025/1592 کے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی اسکولز کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے ایسے اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں، انہیں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں،  خطوط میں اسکولوں کو آگاہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز پندرہ روز کے اندر ان اسکولز کا دورہ کریں گی اور طلبہ کو فراہم کی گئی دس فیصد فری شپ کا مکمل آڈٹ کریں گی۔ آڈٹ کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمع کروائی جائے گی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن کو بھی مورخہ 10 نومبر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا ہے۔ عدالت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے والے اسکولز کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، جو اسکول رجسٹریشن یا تجدید کے لیے درخواستیں جمع کروائیں گے لیکن فری شپ کے قانون پر عمل نہ کریں، ان کی رجسٹریشن یا تجدید نہیں کی جائے گی۔

اسکولز سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آڈٹ کمیٹیوں کے دورے کے وقت اپنا متعلقہ ریکارڈ تیار رکھیں اور تعاون کریں۔ کمیٹیوں کے بغیر تعاون کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں یہ کمیٹیاں سندھ بھر کے باقی اسکولز کا آڈٹ کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد عدالت کے فیصلے کے مطابق نجی اسکولوں میں طلبہ کو مقررہ دس فیصد فری شپ کی فراہمی کو یقینی بنانا اور قانون کے نفاذ کو ممکن بنانا ہے۔

حماد حسین وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف

پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔

سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک رائیڈرز کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹا۔

سی سی پی اور نے بتایا کہ پولیس اب تک ایسے 20 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے یہ پہلا بڑا اقدام ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور بائیک رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف
  • آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • حکومتی زرعی پالیسی مکمل طورپر ناکام ہو چکی ‘ کسان بورڈپاکستان
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی؛ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان ,رجسٹریشن اور ضابطہ کار جاری
  • پی ٹی آئی سے بات چیت میں مکمل ڈیڈلاک ہے: رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی سے بات چیت میں مکمل ڈیڈلاک ہے: رانا ثنا اللّٰہ
  • شام کے ساتھ جنگ لازمی ہے، صہیونی وزیر
  • آٹھ گھنٹے نیند لازمی نہیں، اپنی ضروری نیند کا درست اندازہ لگانے کے طریقے