یومِ سیاہ کے موقع پر حکومتِ سندھ کا بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے وزیر شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں شرجیل میمن، ان کی والدہ زینت انعام میمن اور اہلیہ صدف شرجیل و دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ملزم شرجیل میمن سمیت 8 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ کو استثا حاصل ہے۔کمرہ عدالت میں موجود شرجیل میمن ودیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے 7گواہان کو نوٹسز جاری کردیے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر 2ارب 27کروڑروپے سے زاید کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائٹ اور ڈی ایچ اے میں رہائشی و کمرشل پراپرٹیز خرید و فروخت کیں، مختلف محکموں سے غیر قانونی ماہانہ وصولیاں کی گئیں،منی ایکسچینج کمپنی کے ملازم محمد سہیل پر اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق غیر قانونی رقوم دو ہزار بارہ سے یو اے ای منتقل کی گئیں،ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام بھی ریفرنس میں شامل ہے۔