data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) ملک سمیت سندھ بھر میں پولیو کے کیسز کا سامنے آنا افسوسناک عمل ہے، لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے شہر میں واٹر فلٹر پلانٹ قائم کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار روٹری پولیو پلس کمیٹی پاکستان کے چیئر مین عزیز میمن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر فیصل احمد عقیلی، چوہدری مسعود، نعمان قائم خانی، فہد سکندر اور دیگر روٹیرینز بھی موجود تھے عزیز میمن نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے صحافی برادری کا تعاون ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے سے پولیو پر خرچ ہونے والی رقم کو دیگر بیماریوں مثلاً خسرہ، روبیلا و دیگر پر خرچ کیا جا سکتا ہے اور ملک سے بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس سے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آئے گا انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں سیلانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 02 فلٹر پلانٹس قائم کئے جا رہے ہیں روٹری مختلف سماجی کاموں میں پیش پیش ہے حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے 150 بے گھر خاندانوں کو اسمارٹ ولیج پروجیکٹ کے تحت مکانات فراہم کئے گئے ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، شرجیل میمن 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے وڈیو بیان میں مزید کہا کہ یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

سینیٹر تاج حیدر بریج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور حکومتِ سندھ کے ترقیاتی عزم کی روشن علامت ہے۔ یہ عظیم منصوبہ محکمۂ ٹرانسپورٹ، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ییلو لائن بی آر ٹی کے حصے کے طور پر جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے… pic.twitter.com/1s3kWqffSd

— PPP Digital Media (@mediapppdigital) October 25, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں رواں ماہ ڈینگی بے قابو، 439 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ
  • سینیٹر تاج حیدر برج شہریوں کیلیے عظیم منصوبہ ہے‘شرجیل میمن
  • کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کرنا ہمارا عزم ہے: شرجیل میمن
  • کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، شرجیل میمن 
  • سندھ میں 20 ہزار نئے پولیو کیسز سے متعلق وارننگ جاری
  • حیدرآباد،پولیس کے خاتمے کیلیے عوامی آگاہی ریلی کا انعقاد
  • حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم
  • سندھ میں مستقبل قریب میں 20 ہزار نئے پولیو کیسز سے متعلق وارننگ جاری
  • ’پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ممکن‘ وزیراعظم کا پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین