پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی برقرار، موسم سرما کے لیے نئے اوقات کار تجویز
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، طلبہ کی سہولت اور موسمی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول صبح 8:30 بجے شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔ یہ نیا شیڈول 20 اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا اور مارچ 2026 تک لاگو رہے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں، کیونکہ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کی تعطیل برقرار رکھی جائے گی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
نئے اوقات کار کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔بوائز اسکول (پیر تا جمعرات)صبح 8:45 سے دوپہر 2:45 تک،جمعہ: دوپہر 12:30 بجے تک کلاسز ہوں گی۔گرلز اسکول (پیر تا جمعرات)صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک،جمعہ: دوپہر 12:15 بجے چھٹی۔ڈبل شفٹ بوائز اسکول، – پہلی شفٹ (پیر تا جمعرات)صبح 8:45 سے دوپہر 12:45 تک،جمعہ دوپہر 12:30 بجے تک۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا مقصد سردیوں کے دوران بچوں کے لیے ایک آرام دہ اور مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم دوپہر 12
پڑھیں:
کراچی میں موسم کے رنگ؛ صبح میں خنکی، دوپہر میں گرمی کی شدت
کراچی:شہرقائد میں سردیوں کی آمد سے قبل شہری بیک وقت دو مختلف موسموں کا امتزاج دیکھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے جب کہ دن کے اوقات میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے سے موسم یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے۔
گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہنے اور گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا پارہ 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں سمیت شہر کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صبح اور شام کے وقت خنکی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔