تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42: بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے،اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
چیئرمین بلوچستان گرینڈ الائنس عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ بجٹ میں ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کیا گیا،انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ آج اور کل صوبے کے تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی ہوگی،پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کوئٹہ پہنچیں گے اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔
دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رُل گئے۔
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تمام سرکاری دفاتر
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔