پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور:
ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، الیکٹرک بسوں کیلئے صوبہ میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر 600 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کے ذریعے شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کیخلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات کی۔ انکا کہنا تھا کہ گورننس اور صحت کے شعبہ کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اضلاع میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل محنت کریں۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں کرپشن کاخاتمہ ڈپٹی کمشنرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کی جائے، چیف سیکرٹری نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شرکت کی، ڈی جی ایل ڈی اے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز
پڑھیں:
پاکستان کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔