ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کیلئے سرمایہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
لاہور میں مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل غلط بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کیا جائے۔
اجلاس میں ورلڈ بینک کے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10سالہ منصوبے پر کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیرملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ مانیٹرنگ کرتی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب ورلڈ بینک کے
پڑھیں:
پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائلوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔