کولمبیا کی ڈیری کمپنی نے اپنی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی پنیر چکھنے کی تقریب کا انعقاد کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جس میں 1,185 افراد نے شرکت کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ’الپینا پروڈکٹوس الیمنٹیسیوس ایس اے ایس بی آئی سی‘ نے دنیا کی سب سے بڑی پنیر چکھنے کی تقریب کا ریکارڈ حاصل کیا، جب کونڈینامارکا کے شہر سوپو میں 1,185 افراد نے مختلف اقسام کی ڈیری مصنوعات کا ذائقہ چکھا۔

کولمبیا میں قائم کردہ یہ حالیہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کینگرو ویلی ایگریکلچرل اینڈ ہارٹیکلچرل ایسوسی ایشن سے چھینا گیا ہے، جہاں 2019 میں 1,000 افراد کے ساتھ پنیر چکھنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے مطابق، تمام شرکا کو 3 اقسام کے پنیر چکھنا ہوتے ہیں، اس موقع پر جن پنیر کی اقسام کو منتخب کیا گیا، وہ گرویئر، سوپو، اور آرگوویا تھیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی منصف ناتالیا رامیرز کے مطابق یہ تقریب نہ صرف پنیر چکھنے کے فن کا جشن ہے، بلکہ یہ الپینا کی ڈیری صنعت میں عمدگی کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے اس تاریخی سنگ میل کو ممکن بنانے پر تمام شرکا کو مبارکباد بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا الپینا پروڈکٹوس الیمنٹیسیوس پنیر ڈیری کمپنی سوپو کولمبیا کونڈینامارکا کینگرو ویلی ایگریکلچرل اینڈ ہارٹیکلچرل ایسوسی ایشن گنیز ورلڈ ریکارڈز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا ڈیری کمپنی سوپو کولمبیا کونڈینامارکا گنیز ورلڈ ریکارڈز گنیز ورلڈ ریکارڈز

پڑھیں:

ادبی و ثقافتی رنگوں کی جھلک، استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب

استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ترکیہ اور پاکستان کی اہم شخصیات سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

استنبول میں ’پاکستان ترکیہ: دو ریاستیں، ایک قوم‘ کے موضوع کے تحت چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام ہر سال ترکیہ کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں میں ثقافتی ہم آہنگی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کو بڑھانا ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنیِد، نائب گورنر استنبول مہمت سلون، نائب میئر فاتیح حسن دورہات، صوبائی ڈائریکٹر برائے تعلیم ڈاکٹر مراد موچاہت ینتور، ترک وزارتِ تعلیم، قونصلیٹ پاکستان، طلبہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

انعامات کی تقسیم کے دوران پہلا انعام ایلیف زوہیلا آتائسین، دوسرا زینب اکن اور تیسرا ایلدہ یلڈان نے حاصل کیا جبکہ تین طالبات کو اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔

قومی سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن لوگوں کو قریب لانے اور دلوں کو جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ نائب گورنر استنبول مہمت سلون نے دونوں ممالک کے درمیان محنتی اور ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے تبادلوں اور ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ادبی و ثقافتی رنگوں کی جھلک، استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب
  • کے یوجے دستور کے تحت خواتین ممبرز کے اعزاز میں تقریب
  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • انسان کے مزاج کتنی اقسام کے، قدیم نظریہ کیا ہے؟
  • صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط