مریم نواز خود کو زبردستی ہیرو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو اور اپنے پاپا کو زبردستی قوم کا ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔عوامی منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنے پر بیرسٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے
ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو لندن کے فلیٹس بھی اپنے نام سے منسوب کرنے کا حق نہیں، لندن کے فلیٹس بھی عوام کے ٹیکسوں کی چوری سے بنائے گئے، عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کیلئے حقیقی عوامی مینڈیٹ اور عوامی خدمت کی تاریخ ضروری ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپنے نام سے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین
راؤ لشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بارڈر ملٹری پولیس میں شامل ہونے والی باہمت اور باصلاحیت بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بارڈرملٹری پولیس نے 53باہمت خواتین نے شامل ہو کر تاریخ رقم کردی،خوشی ہے وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
اُنہوں نے مزید کہا کہ سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔