مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانیکی ناکام کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو اور اپنے پاپا کو زبردستی قوم کا ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

عوامی منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنے پر بیرسٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو لندن کے فلیٹس بھی اپنے نام سے منسوب کرنے کا حق نہیں، لندن کے فلیٹس بھی عوام کے ٹیکسوں کی چوری سے بنائے گئے، عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کیلئے حقیقی عوامی مینڈیٹ اور عوامی خدمت کی تاریخ ضروری ہوتی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ قوم بخوبی جانتی ہے کہ باپ بیٹی دونوں جعلی فارم 47 پر منتخب ہوئے، قوم کا اصل ہیرو عمران خان ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر فخر کیا جا سکے؟۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے نوازشریف کو مسترد کیا، ڈاکٹر یاسمین نے انہیں شکست دی، نواز شریف جعلی فارم 47 کا سہارا لے کر اسمبلی پہنچے، عوام کے پیسوں سے بنائے گئے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے کریک ڈاون کی منظوری دے دی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی.

.. اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

ایرانی صدر نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پرقائد مسلم لیگ نون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ مہمان صدر نے پُرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر مسعود پز شکیان کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔

ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی، بیرسٹر سیف
  • پیپلز پارٹی عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب
  • موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والی با ہمت 14 سالہ فاطمہ مریم نواز سے ملاقات کی خواہاں
  • مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم 
  • سی پیک میں شمولیت ‘ تجارتی حجم 10ارب ڈالر کرنے کے خواہاں ایرانی صڈر : لاہور میں نواز شریف مریم اسلام آباد میں وزیراعظم نے  شاندار استقبال کیا 
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات
  • مودی سرکار کا آپریشن سندور کا ناکام دفاع، ہندوتوا حامیوں کو متحرک کرنے کی کوشش
  • وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف