WE News:
2025-11-05@01:59:00 GMT

پنجاب میں ہزاروں نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

پنجاب میں ہزاروں نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے 3,599 نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد صوبے بھر میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔


محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے فوری طور پر PPSC سے بھرتی میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے اور بتایا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کی قلت کے باعث مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج مہیا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


اس بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کا مقصد یہ ہے کہ نئی بھرتی ہونے والی نرسز کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں عملے کے خلا کو پر کیا جا سکے، اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت صحت کی سہولت نرسز نرسز کی بھرتی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت صحت کی سہولت نرسز کی بھرتی

پڑھیں:

تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے،مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا،مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا

اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر  ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا

متن کےمطابق غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کےآرٹیکلز17، 32 اور140-A سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور واضح شیڈول لازم کیا جائے۔

اعجاز شفیع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے،متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔

ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: 500 کے وی اے سے زائد صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد
  • پنجاب حکومت کی عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کی منظوری
  • پنجاب میں عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • ای چالان۔ اہل کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ