پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خزانہ کا بے دریع استعمال کر رہی ہیں۔مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔بجٹ میں ٹیکسوں میں اور اپنی مراعات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی تشہیر پرروزانہ خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔بد قسمتی سے ایوانوں میں بیٹھے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں مراعات اور میں اضافے کے لیے سیاسی فریقین ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں لیکن عوامی مسائل پرکوئی بات نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دیا ہے۔ آبادی کا ایک چوتھائی حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔پاکستان کی ترقی اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکمران قوم کے حالات پر رحم کریں، اللوں تللوں کو ختم اور انتظامی،اقتصادی و مالیاتی کمزوریو ں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی اور انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کرنا ہو گا۔فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن وامان کی صورت حال کو مثالی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت کو ہر معاملے میں بچت کو فروغ دینا ہوگا۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی غرض سے اپنے عوام خاص کر سرکاری ملازمین اوربوڑھے بزرگ پنشنروں کوقربانی کا بکرا بنارہے ہیں۔حکومت کئی محکمے اور ادارے ختم کر کے ملک میں موجودہ بے روزگاری کی شرح کومزید بڑھا رہی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے اندھیر وں میں دھکیل دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا مکمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریکارڈ میں صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے جمع کرائے گئے تحائف شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اس عرصے کے دوران غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ اسی طرح فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی مختلف ممالک کے حکام اور غیر ملکی وفود کی جانب سے تحائف دیے گئے، جو توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی غیر ملکی شخصیات سے قیمتی تحائف وصول کیے، جو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے، مزید برآں چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ ربنواز اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران کو بھی مختلف مواقع پر تحائف دیے گئے۔
تحائف وصول کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور سابق کرکٹر و مشیر کھیل وہاب ریاض شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت کئی دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات کو بھی تحائف موصول ہوئے جنہیں توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام کو ملنے والے زیادہ تر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے وفود کی جانب سے دیے گئے تھے۔ حکومت کے مطابق تحائف کے ریکارڈ کو عوامی سطح پر لانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اس حوالے سے ماضی میں اٹھنے والے سوالات اور تنازعات کا ازالہ کرنا ہے۔