Jang News:
2025-09-17@23:57:56 GMT

پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب

— فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، اس بجٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی آئے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے مشرق وسطیٰ میں صیہونی طاقت کی مذمّت کی ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دس سے بارہ دنوں کا تیل موجود ہے، اس حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے، اربوں روپے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا تو انہوں نے غلطی تسلیم کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ عوام پر کروڑوں روپے کے ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس عائد کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرے 3 کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرائے گئے، رات دو بجے کے بعد الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کا حکم بھی نہیں مان رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے رپورٹ لکھی جس پر صدر زرداری نے دستخط کیے، رپورٹ میں 366 ارب روپے کی بدعنوانی لکھی گئی تھی، نئے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ نہیں 10 کھرب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدعنوانیاں ایک سال میں ہوئی ہیں، آڈیٹر جنرل کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹائپنگ غلطی ہے، اس سے اور بڑی ڈکیتی کیا ہوسکتی ہے؟

عمر ایوب نے کہا کہ روٹی جو مہنگی ہوئی وہ صرف سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی، پنجاب نے کہا کہ کے پی کی طرف ایک کلو آٹا بھی نہیں جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی امداد کرنے جائے تو اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، کہتے ہیں کہ امدادی تھیلے پر مریم نواز یا شہباز شریف کی تصویر کیوں نہیں لگائی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • ایشیا کپ: صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
  • صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے