’کیا فوٹوگرافر ساتھ تھا؟‘، ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے عمر ایوب کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر عمر ایوب اپنی گاڑی سے اترے اور ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کیا۔
????????????
اسلام آباد کے ریڈ زون میں ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ٹیکسی ڈرائیور کا ٹائر خود تبدیل کردیا٫ ویڈیو وائرل@OmarAyubKhan pic.
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) June 18, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کپتان ویسے کھلاڑی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور کو پنکچر ٹائر بدلتے ہوئے مشکل میں دیکھ کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان خود گاڑی سے اُترے اور اس کا ٹائر بدلنے میں مدد کی۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہوتے ہیں اصل عوامی لیڈر جو عوام کے درمیان عوامی انداز میں رہتے ہیں۔ ہر چھوٹی بڑی مشکل میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یہی طرزعمل عمران خان کی ٹیم کی پہچان ہے۔
جیسا کپتان ویسے کھلاڑی !
سلام ہے ! عُمرایوب خان صاحب ❤️
آج ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور کا پنکچر ٹائر بدلتے ہوئے مشکل میں دیکھ کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ائوب خان صاحب خود گاڑی سے اُترے اور اپنے ہاتھوں سے اُس کا ٹائر بدلنے میں مدد کی۔
ایسے ہوتے ہیں اصل عوامی لیڈر —
جو عوام… pic.twitter.com/yjK5HKrUG1
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 18, 2025
صحافی حامد میر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ویلڈن عمر ایوب خان‘۔
ویل ڈن عمر ایوب خان https://t.co/JEln3M4dXu
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 18, 2025
اویس یوسفزئی نے طنزاً لکھا کہ شکر ہے آج کی اس وڈیو سے پتہ چل گیا کہ عمر ایوب صاحب کو ٹائر بدلنا آتا ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ وہ صرف پارٹیاں بدلنے میں ہی ماہر ہیں۔
شکر ہے آج کی اس وڈیو سے پتہ چل گیا کہ عمر ایوب صاحب کو ٹائر بدلنا آتا ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ صرف پارٹیاں بدلنے میں ہی ماہر ہیں
pic.twitter.com/2V93b5NfdW
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) June 18, 2025
جہاں پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے عمر ایوب کے اس اقدام کو سراہا وہیں کئی صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے کہ ان کے ساتھ فوٹو گرافر بھی تھا جو گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔
ساتھ ایک کیمرہ مین بھی ہے
— JUI Answers Back (@JUIAnswersBack) June 18, 2025
عرفان خان لکھتے ہیں کہ نیکی کرو تو ایسے کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو مگر یہاں کیمرہ مین کو 21 توپوں کی سلامی۔ انہوں نے مزید کہا اللہ سبحانہ و تعالیٰ عمر ایوب کو اس کار خیر کا اجر دے، آمین۔
نیکی کرو تو ایسے کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو مگر یہاں کیمرہ مین کو 21 توپوں کی سلامی
اللہ سبحانہ و تعالیٰ عمر ایوب کو اس کار خیر کا اجر دے، آمین https://t.co/ccmUOwHWEG
— Irfan Khan (@irfijournalist) June 18, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد عمر ایوب گاڑی کا ٹائرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد عمر ایوب گاڑی کا ٹائر ٹیکسی کا ٹائر کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے ایوب خان عمر ایوب
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10-10 سال قید کی سزا
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے الزام میں تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832 میں 185 ملزمان میں سے 108 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں اور 77 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، علی افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس وین نذرآتش کرنے کے کیس کا بھی فیصلہ سنا دیا، 32 میں سے 28 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10-10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 4 ملزمان کو بری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان پر فیصلہ سنائیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے دی جانے والی ڈیڈ لائن اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سرکاری اور عسکری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا، ان واقعات پر مختلف شہروں میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے، فیصل آباد میں یہ مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہوئے تھے۔