ایران اسرائیل جنگ، پٹرول بحران کا خدشہ ہے، حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں. عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں جاری کشیدگی دنیا بھر میں تیل بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان کے معاشی استحکام پر پڑے گا جبکہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں .
(جاری ہے)
عمر ایوب نے کہا ایران روزانہ 35 سے 40 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا ہے، اور دنیا بھر میں صرف 10 سے 12 دن کے پٹرول کا ذخیرہ باقی ہے جنگ کی صورت میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ممکن ہے، جس کے اثرات پاکستانی معیشت کو ہلا کر رکھ دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی قسم کا ہنگامی معاشی پلان موجود نہیں. انہوںنے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے 97 فیصد بجٹ بینکوں سے قرض لے کر بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، جس سے عام عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت فاشسٹ رویہ اپنائے ہوئے ہے، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور سیاسی انتقام کے طور پر جھوٹے مقدمات، حتی کہ پولی گرافک ٹیسٹ جیسے غیراخلاقی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں. ایران اسرائیل تنازع کے تناظر میں عمر ایوب نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو مودی ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور جنرل باجوہ کے دور میں بھی دباﺅ کے باوجود ایسی کوئی پالیسی قبول نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی و سیکیورٹی حالات کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی دو ہفتے بعد ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے، کیونکہ پارٹی راہنماﺅں پر فائرنگ اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے کہ حکومت
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔