( ایران اسرائیل کشیدگی)عمران خان نے احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف
اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیرہ کی ملاقات کے بعد گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جب عمران خان کو بیرون ملک احتجاج کے بارے میں بتایا تو وہ ہنس پڑے، تاہم عمران خان نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیٔے، اسرائیل کے بارے میں عمران خان کا مؤقف واضح ہے، ان کا مؤقف پوری دنیا جانتی ہے، سوشل میڈیا ان کے بیانات سے بھرا پڑا ہے، اس وقت ہم پاکستانی ان 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا بجٹ کے بارے میں عمران خان کہتے ہیں کہ بجٹ الیٹ کیپچر کا بجٹ ہے، 43 لاکھ پڑھے لکھے لوگ پاکستان چھوڑ گئے ہیں، شہباز شریف نے چوتھا بجٹ پیش کیا ہے جس میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے، اس بجٹ کے نتیجے میں پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، صوبہ خیبرپختونخواہ میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد ہی پاس ہوگا، خیبرپختونخواہ کا بجٹ عمران خان کی اجازت سے پیش ہوا ہے، انہیں پتا تھا کہ بجٹ پیش ہونا ہے تاہم عمران خان نے علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز سے اپنی ملاقات تک صوبائی بجٹ کی منظوری روک رکھی ہے۔پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان لاوارث نہیں ہے عمران خان عام قیدی نہیں جسے یہ جب چاہیں جہاں مرضی اٹھا پھینکیں، 9 مئی کی یہ چاہتے ہیں عمران خان معافی مانگیں جب کہ کل کیس لگا ہوا تھا یہ کچھ ثابت نہیں کر پاتے سب جھوٹ ہیں، یہ عمران خان سے ہار چکے ہیں اور اب عمران خان کے ساتھ یہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن جس دن عوام کھڑی ہو گئی یہ لوگ بیٹھ بھی نہیں سکیں گے، اگر ہم اڈیالہ کے باہر بیٹھیں تو کسی کو نہیں بلائیں گی خود لوگ آ جائیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک کے بارے میں اسرائیل کے
پڑھیں:
قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔
Post Views: 2