راولپنڈی: نان کسٹم اشیا کیخلاف آپریشن کے دوران ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔
35 مسلح افراد نے ایف بی آر ٹیم پر حملہ کیا، مقدمے کے متن کے مطابق بظاہر پٹھان ملزمان کے اپنی راتوں سے مسلح 35ساتھی بھی حملہ اور ہو گئے، ملزمان نے گاڑی سے زبردستی نان کسٹم سگریٹ نکال لیے، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے۔
ملزمان نے کار سرکار مداخلت کی،سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا،ہجوم کو حملے کے لئے ابھارا، حملہ اور ملزمان کا تعلق زر گل،خالد شاہ اورحنان خان وغیرہ سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔