نان کسٹم سگریٹوں کیخلاف آپریشن،ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر حملہ،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔
حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف بی آر ٹیم پر حملہ ۔
بظاہر پٹھان ملزمان اور مسلح 35ساتھی بھی حملہ آور ہو گئے،متن مقدمہ ملزمان نے گاڑی سے زبردستی نان کسٹم سگریٹ نکال لیے ۔سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے،ملزمان نے کار سرکار مداخلت کی،سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا،ہجوم کو حملے کے لئے ابھارا، حملہ اور ملزمان کا تعلق زر گل،خالد شاہ اورحنان خان وغیرہ سے ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیم پر پر حملہ ر حملہ
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔