چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ سے اولمپک کھیلوں کا ایک قیمتی اور اہم ساتھی رہا ہے، جس نے کروڑوں چینی لوگوں کو اولمپک کی کشش سے متعارف کرایا ہے۔

اس نمائش میں چین اور اٹلی کی بے شمار ثقافتی ورثوں کو یکجا کیا گیا ہے، اور یہ دونوں ممالک کی تاریخی تہذیب و فنون کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کا مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان تعامل اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان محبت اور تعلق بڑھ سکے۔ 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ متاثر کن کہانیوں، مستقبل پر مبنی نقطہ نظر ، اور موثر ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی ناظرین تک اولمپک اقدار منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل ہانگ کانگ ایس اے آر کی معاشی کامیابیاں ایک ملک، دو نظام کے فروغ کی تصدیق ہے ، چین چینی صدر کا دورہ  وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے، چینی وزیر خا رجہ امریکہ پر عوامی اعتماد کی کمی یکطرفہ بالا دستی کے غروب ہوتے سورج کی نشاندہی ہے، عالمی میڈیا آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم چین وسطی ایشیا روح کی روشنی میں تعاون کا نیا باب کھل گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور اٹلی کے کے درمیان

پڑھیں:

ملک بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو

نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس  موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔

آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب دیکھا اور اسے تعبیر بھی دیدی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی خدمت کی جو مشعل جلائی تھی، اسی تسلسل سے پاکستان کے عام آدمی کے گھروں روشن ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کا حکومت پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، پرچموں کی بہار، تقریبات کا انعقاد
  • ملک بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو
  • حسینہ کی معزولی کے ایک سال بعد بھی بنگلہ دیش منقسم کیوں؟
  • دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
  • حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری