کردار ، کمائی یا پھرتعلیم؟ حفصہ بٹ کو شوہر میں کون سی خوبی چاہیے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔
حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔
اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔
حفصہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اردگرد کے مشاہدے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شراب نوشی سے نہ صرف فرد بلکہ اس کی پوری فیملی متاثر ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنے لیے ایک ذمہ دار اور صاف ستھرا کردار رکھنے والے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر پڑھا لکھا، اپنے کام پر توجہ دینے والا اور معاشی طور پر مستحکم ہو، کیونکہ وہ زندگی میں سادگی اور استحکام کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی مصنوعی یا غیر حقیقی معیار کی زندگی کے بجائے ایک نارمل اور بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
اس موقع پر حفصہ بٹ نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں اس شعبے میں خود کو آزماتے ہوئے مزید تجربات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی
(عامر بھٹی )لودھراں میں شوہر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔
تھانہ قریشی والا کے علا قہ جھوک اتیرا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، خاتون کی اڑھائی سال قبل شادی ہوئی تھی۔
خاتون کا شوہر سے جھگڑا بچوں کے معاملات پر ہوا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔