’میرے پاس تم ہو‘ کا رومی جوان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
2019 میں نشر ہونے والے سپر ہٹ ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ کا ہر کردار ہی اہم تھا لیکن اس ڈرامے میں چائلڈ ایکٹر رومی کی معصومیت نے بھی کئی لوگوں کو رلا دیا تھا۔
مقبول ڈرامے کو 6 سال گزر جانے کے بعد بھی لوگ بھول نہیں پائے اور اگر بات کی جائے چائلڈ آرٹسٹ رومی کی تو انہوں نے ان 6 سالوں میں بچپن چھوڑ کر لڑکپن میں قدم رکھ دیا ہے۔
رومی ڈرامے میں دانش (ہمایوں سعید) اور مہوش (عائشہ خان) کا بیٹا بنا تھا ، اس کا کردار ایک معصوم، ذہین اور جذباتی بچے کا تھا جو اپنے والد سے بہت قریب ہوتا ہے۔ جب مہوش اپنے شوہر اور بیٹے کو چھوڑ کر شہوار (عدنان صدیقی) کے ساتھ چلی جاتی ہے تو رومی دانش کا واحد سہارا بن جاتا ہے۔
رومی کا کردار کہانی میں جذباتی گہرائی پیدا کرتا ہے اور ناظرین کی ہمدردی جیتتا ہے۔
رومی کا کردار کس نے ادا کیا؟
رومی کا کردار چائلڈ ایکٹر شیس سجاد گل نے ادا کیا تھا، شیس سجاد گل پاکستانی فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر سجاد گل کے پوتے اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں کام کرنے والے نمایاں چائلڈ آرٹسٹ تھے۔
شیس سجاد گل کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، خاص طور پر ان کے مکالمے، تاثرات، اور باپ بیٹے کے جذباتی مناظر میں ان کی موجودگی نے ناظرین کو متاثر کیا، ڈرامے کی مقبولیت میں رومی کے کردار نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
حال ہی میں شیس سجاد گل کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ اپنے ابھرتے ہوئے قد اور بچپن سے نکلتے ہوئے نظر آئے، کافی لوگ انہیں پہچان بھی نہیں سکے۔
اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شیس سجاد گل نے بتایا تھا کہ انکے لیے اس بڑے اور کامیاب پراجیکٹ کا حصہ بننے کا تجربہ انتہائی یادگار تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ عائزہ خان اور ہمایوں سعید پوری شوٹنگ کے دوران ان کا بہت خیال رکھتے تھے، خاص طور پر عائزہ اور ہمایوں انہیں چاکلیٹس اور کھلونے لا کر دیتےتھے۔
اسی انٹرویو میں اپنے کمرشل میں کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے شیس کا کہنا تھا کہ،’اشتہارات میں کام کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس میں زیادہ وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔
چائلڈ اسٹار کے مطابق چھوٹے پیمانے پر بننے والے پراجیکٹس درحقیقت زیادہ کام کے اوقات کا تقاضا کرتے ہیں، جبکہ ڈراموں میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیس سجاد گل کا کردار
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اگست 2025ء ) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے، علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے، آج بیٹوں سے فون پر میری بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات کتابیں بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے بچے تحریک میں حصہ لیں گے، میرے بچے اگر مجھ سے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکپسائر ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے۔ علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہےہیں، سوموار کو جمائمہ خان کی نمائدہ سفارت خانہ جائے گی تاکہ قاسم اور سلیمان کے ویزے کے بارے میں خود جاکر پوچھ کر آئیں۔