Jasarat News:
2025-11-12@11:35:17 GMT

حیدرآباد ، کل کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو اور مرکزی رہنما نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 21 جون 2025 ء کو جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں، نہروں اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف ملک گیر جلسہ عام اور مظلوم قوموں و طبقوں کی مضبوط آواز رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ملک بھر کی جمہوریت پسند، وطن دوست اور بائیں بازو کی قوتوں کو کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور نہروں کے خلاف اس جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی، پاکستان مزدور کسان پارٹی کے صدر عظیم سعید، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ، معروف ماہرِ آب ڈاکٹر حسن عباس، دانشور، محقق اور مصنف نصیر میمن، جامی چانڈیو سمیت ملک بھر کے مختلف ادیبوں، شاعروں، قلمکاروں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 جون 2025 ء کو گاؤں منگر خان پلیجو، جنگشاہی میں کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور نہروں کے خلاف زبردست ، تاریخی اور فیصلہ کن جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں کے لیے سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سرائیکی وسیب کی زمینیں، وسائل اور معدنیات نیلام کی جا رہی ہیں، جن پر ملک کی مظلوم قوموں اور طبقوں کو شدید اعتراضات ہیں۔ یہ منصوبے سندھ سمیت چھوٹے صوبوں کے وجود کو مٹانے کی سازش ہیں۔21 جون کو منگر خان پلیجو گاؤں میں ہزاروں افراد اکٹھے ہو کر کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور دریائے سندھ پر نئی نہروں کو مسترد کریں گے۔رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کالا باغ ڈیم کی حمایت میں دیا گیا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس کی صدارت اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کر کے اس حوالے سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیخ وقاص اکرم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ جج نے حکم دیا کہ پولیس ملزمان کی حاضری یقینی بنائے تاکہ کیس کی کارروائی مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم عدالتوں پر تالا لگانے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
  • لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
  • کوئٹہ: تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غفار کاکڑ ایڈووکیٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کو ربڑ اسٹمپ بنایا گیا ، عوامی تحریک
  • حکومت کے اقدامات آمریت کی یاد تازہ کررہے ہین ، اشرف پلیجو
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
  • اجتماع عام ظلم کے نظام کیخلاف ایک نئی اور منظم تحریک کا آغاز ہوگا‘ منعم ظفر خان
  • پنجاب میں دفعہ 144میں 15 نومبر تک توسیع، احتجاج، جلسہ و اجتماع پر پابندی برقرار
  • تحریک تحفظ آئین کا 27 ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان