اسلام آباد کے تمام منصوبوں کے لے آوٹ پلانز اور نقشہ جات منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاؤسنگ فیصل نعیم، ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان زمری، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس ارشد چوہان اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کی مناسب منصوبہ بندی ،تمام منصوبوں کے لے آوٹ پلانز اور نقشہ جات کی منظوری، اربن رینیول پروجیکٹس کے ڈیزائنز اور ماحولیاتی ماحول کے تحفظ کے لیے منصوبہ جات کی منظوری کے علاوہ جدید جی آئی ایس میپنگ اور ڈیجیٹل اپروول سسٹمز متعارف کرائے گئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی منفرد شناخت، منصوبہ بندی اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اہداف کے حصول میں پلاننگ ونگ کا کردار انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر، ٹریفک مینجمنٹ، رہائشی اور کمرشل منصوبوں اور ماحولیاتی توازن سب منصوبہ بندی کے زمرے میں آتے ہیں ان کیلئے بہترین منصوبہ بندی، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل میپنگ اور عالمی معیار کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے کیونکہ مربوط اور بہترین منصوبہ بندی کے زریعے تاکہ اسلام آباد کو ایک ترقی یافتہ، خوبصورت، ماحول دوست اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید تقاضوں خصوصاً بلڈنگ کوڈ سے ہم آہنگ کرنے، رہائشی اور تجارتی زوننگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پلاننگ ونگ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، پائیداری اور قانون کے مطابق تیز تر عملدرآمد سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے عمل میں مکمل مہارت، میرٹ اور شفافیت کو ترجیح کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی معیار اور پائیداری کو مدنظر رکھا جائے اس کے ساتھ ساتھ ریونیو میں اضافہ کے علاوہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات بروقت مکمل کئے جاسکیں ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کہ اسلام ا باد کہا کہ
پڑھیں:
میرپورخاص،سندھ ایمپلائز الائنس کی صوبائی دفاتر کی تالابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-16
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے صوبائی دفاتر کی تالا بندی ملازمین نے قلم چھوڑ احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپور خاص سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر میرپورخاص میں بھی تمام صوبائی دفاتر میں ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر آفس ٹرٹری آفس میونسپل کارپوریشن گسٹا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیگر ملازمین تنظیموں کی جانب سے صوبائی محکموں کے تمام دفاتر میں تالا بندی کرکے احتجاجی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سول اسپتال کے تمام او پی ڈی کے بائیکاٹ کے ساتھ دیگر ڈپارٹمنٹ میں تالا بندی کی گئی جبکہ ایمرجنسی اور ایمبولینس سروس مریضون کو فراہم کی جارہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا میرپورخاص میں بھی 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک دفاتر کی تالا بندی کی جائے جبکہ سندھ کے تمام ملازمین 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام 40 صوبائی محکموں کے لاکھوں ملازمین اس دشمن پالیسی کے خلاف ہے جبکہ سندھ حکومت نے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کا نوٹیفکیشن نکالا ہے۔ رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نا کیے تو 6 اکتوبر کو کراچی بلاول ہاؤس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔