پنجاب میں جھینگا فارمنگ کے فروغ، ماڈل فش مارکیٹ، ویلیو چین اسٹیٹس کے منصوبے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے صوبے میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے ایک جامع اور وسیع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھینگا فارمنگ، ویلیو چین اسٹیٹس، اور لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے قیام کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
محکمہ فشریز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رکھ علی والا میں 3 ہزار ایکڑ رقبے پر جھینگا فارم قائم کیا جائے گا، جس پر ابتدائی طور پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، اس کے ساتھ ہی ہیڈ محمد والا، رکھ علی والا اور شاہ گڑھ میں تین جدید جھینگا ویلیو چین اسٹیٹس بھی بنائی جائیں گی جن پر تقریباً 40 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز طیب رضوان کے مطابق ان ویلیو چین اسٹیٹس میں ہیچری، فیڈ ملز اور جھینگا پروسیسنگ پلانٹس سمیت دیگر صنعتی سہولیات میسر ہوں گی، ان منصوبوں کے تحت جھینگا فارمنگ کو ایک مکمل اور مربوط صنعتی درجہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کے قیام کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس پر 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی، یہ منصوبہ آئندہ مالی سال سے شروع کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر 84 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔
ماڈل فش مارکیٹ میں جدید کولڈ اسٹوریج، ویلیو ایڈیشن یونٹس اور مربوط سپلائی چین سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے مقامی سطح پر مچھلی اور جھینگے کی تجارت کو فروغ ملے گا اور چھوٹے فارمرز کو مارکیٹ تک رسائی ہوگی۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے آئندہ مالی سال میں 8.
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کسانوں کو متبادل آمدنی فراہم کرنے، زراعت کو متنوع بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 2024 میں پہلی بار جھینگا فارمنگ کا منصوبہ متعارف کروایا تھا، جس کے تحت ابتدائی طور پر ایک ہزار ایکڑ پر جھینگا فارمنگ کی گئی، اس مرحلے میں حکومت نے کسانوں کو مفت تربیت، تکنیکی معاونت اور سبسڈی فراہم کی تھی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور کسانوں کا رجحان اس جانب بڑھا۔
اب حکومت اس منصوبے کو وسعت دے کر اسے ایک پائیدار، منظم اور برآمدی صنعت میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
محکمہ فشریز کے مطابق مستقبل میں نجی شعبے کو ان جھینگا اسٹیٹس کی سروسز لیز پر دی جائیں گی جبکہ جھینگا اور فش فارمنگ کے لیے اراضی بھی نجی شعبے کو لیز پر دی جائے گی تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور اس شعبے کو تجارتی بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماڈل فش مارکیٹ جھینگا فارمنگ فارمنگ کے ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔