بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کا چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے منصوبوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔
وفد کے اراکین نے شجرکاری کے مقامات، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ شرکا نے ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز اور پائیدار مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
طلبہ و طالبات نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں لسانی، فکری اور سائنسی لحاظ سے سیکھنے کا موقع ملا، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ ماحولیاتی چیلنجز کے حل کے بارے میں ان کی سوچ بھی مزید نکھری۔
انہوں نے پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کے اس منصوبے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار قومی خدمت کی مثال ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت ورثہ ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کیلئے جدید منصوبوں کا اعلان
ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں "زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ" کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب "پاکستان مارٹ" کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔
اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید ہوں گے جبکہ برآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے لیے فروخت سے قبل کوئی ٹیکس یا فیس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اقدام عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت متعارف کرائے گا۔