وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم  کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اگست سے ہوں گی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں ڈبل شفت اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اسکولوں میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دوسری شفٹ کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حکومت نے ڈبل شفٹ اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو آسانی فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اسکولوں میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دوسری شفٹ کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے 2500 سے زائد نئے اساتذہ کی عارضی بھرتی بھی کی جائے گی، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 1804 پرائمری اور 639 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی ہوں گے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درخواستیں متعلقہ ضلعی تعلیمی اداروں یا محکمہ کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، موجودہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت اور جدید تدریسی طریقے متعارف کرائے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے خصوصی منصوبے جاری ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے نئے گرلز اسکولز اور اسکالرشپ اسکیمز شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں تبدیلی ، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا
  • پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی
  • خیبر پختونخوا میں ڈبل شفت اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا میں ڈبل شفت اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
  • رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا دن منایا جارہا ہے