پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ 7 اگست کو محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے اور چلتی گاڑی میں موبائیل کا استعمال پر چالان ہوگا۔