محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سکولوں کی تقاریب میں اجرک ٹوپی اور دیگر تحائف دینے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری تقریبات، اجلاسوں اور دیگر مواقع پر اجرک، ٹوپی یا کسی بھی قسم کے تحفے پیش کرنے کی روایت کو فوری طور پر بند کریں۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بچوں سے مہمانوں کا استقبال کرانے کا عمل بھی ختم کیا جائے۔ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا اور کسی قسم کی رعایت کی اجازت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
آفاق احمد(فائل فوٹو)۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے۔
انھوں نے کہا سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ آپشنل ہونا چاہیے، اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے۔
آفاق احمد نے کہا اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔