سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔محکمہ ایجوکیشن سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح سرکاری سطح پر اجرک، سندھی ٹوپی یا کوئی تحفہ دینے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سعودی عرب نے حج میں بچوں کی شرکت پر دوبارہ پابندی لگا دی

مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عازمین کی سلامتی اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں ہجوم بے حد بڑھ جاتا ہے، ایسے میں بچوں کو رش اور دھکم پیل سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار ہے۔

دوسری جانب حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے، حالانکہ پاکستان کو اس سال 10 ہزار اضافی کوٹہ دیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ؛ حکومت کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی
  • محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سکولوں کی تقاریب میں اجرک ٹوپی اور دیگر تحائف دینے پر پابندی عائد
  • پنجاب میں ’یوم تکبیر‘ پر اسکول کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ: اسکولوں میں اجرک، ٹوپی کا تحفہ دینے پر پابندی عائد
  • حکومت سندھ نے اسکولوں میں اجرک اور سندھی ٹوپی بطور تحفہ دینے پر پابندی عائد کردی
  • سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ 
  • سعودی عرب نے حج میں بچوں کی شرکت پر دوبارہ پابندی لگا دی
  • 67 ہزار رہ جانے والے عازمین حج کو اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دینے کا فیصلہ
  • وفاقی ایچ ای سی کا کارنامہ: جامعات کے ملازمین تنخواہوں سے محروم، وائس چانسلرز کے سرکاری فنڈز پر دورے