بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کو اب تک کیوں ختم نہیں کیا جا سکا؟

’شہید اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ فریضے کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، حکومت پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی۔

واضح رہے کہ اس افسوسناک واقعے کے باوجود صوبے بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 2.

66 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مہم کے تحت بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیے جا رہے ہیں۔ 11,000 سے زیادہ ٹیمیں صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے ہوئے ہر گھر تک پہنچ کر 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اہلکار بلوچستان حکومت پولیس پولیو ترجمان شاہد رند شہید فائرنگ نوشکی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہلکار بلوچستان حکومت پولیس پولیو شاہد رند شہید فائرنگ نوشکی پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

کراچی: سائٹ اے ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

علامتی تصویر

کراچی کے سائٹ اے ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ 

 ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ سے زخمی زینجرز اہلکار کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمی رینجرز اہلکارکا ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز اہلکار کے بیان کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد کے کے ایچ پر ٹریفک عارضی طور پر معطل
  • کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی: سائٹ اے ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
  • باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما مولانا زیب سمیت 2 جاں بحق
  • فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
  • باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، اے این پی کے رہنما قتل
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا برطرف اہلکار زخمی
  • بنوں: پولیس و عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار زخمی
  • کراچی، سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار شدید زخمی