ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی وفد کی قیادت سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت اور تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے کی، ان کے ہمراہ کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے سرپرست ڈاکٹر واحد اصغری، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل و ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، محترمہ صدیقہ، ڈاکٹر پریسا صفامنش اور مترجم محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فاضل پیچوھو بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت، ثقافت اور سفارتی تعاون جیسے شعبوں میں تعلقات بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایران کے پاکستان کے ساتھ مستقل یکجہتی کو سراہا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ایران کی بے لوث حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ خواہشات پر مبنی بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ انہوں نے ایران کے صحت کے شعبے میں ترقی کو سراہتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوھو کے ایرانی طبی مراکز کے دورہ جات کے بعد دیئے گئے مثالی جائزوں کا حوالہ بھی دیا۔ ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کے دوران شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ ملاقات میں شہید صدر ابراہیم رئیسی کی قیادت، بہادری اور عوام کی خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستانی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شہید صدر رئیسی کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے والد پاکستان آئے تھے تو عوام نے جس گرم جوشی اور محبت کا اظہار کیا، وہ ان کیلئے گہرے احترام کی عکاسی کرتا تھا، شہید کبھی نہیں مرتے، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی صدر ابراہیم رئیسی کی بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے شکریہ ادا کیا کا اظہار کیا ایرانی صدر خاتون اول آصفہ بھٹو شہید ا

پڑھیں:

کراچی: ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ملیر 15 میں ٹرین کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر 15 ریلوے لائن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفیہ کی شناخت 33 سالہ انیتا زوجہ وکی کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ ریلوے پٹری عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔ تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
  • آصف علی زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
  • میرے نام کیساتھ زرداری، بھٹو، شریف نہیں، اپنے بازو سے یہاں پہنچا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب
  • میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں،سہیل آفریدی
  • افغان حکام امن کے مفاد میں ذمے داری دکھائیں: بلاول بھٹو
  • کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون زخمی
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام