خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔
دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔
ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
باجوڑ: زیر تعمیر پانی کے کنویں میں زہریلی گیس کا اخراج، مزدور جاں بحق، 2 ہسپتال منتقل
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔
ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ باقی دو کی حالت تشویشناک ہے۔
Post Views: 2