نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے 18اگست 2025کو افسران کے خلاف 82 لاکھ 75 ہزار روپے کے مالی بے ضابطگیوں اور خرد برد کا مقدمہ درج کیا تھا ،گزشتہ روزڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل خان نیازی کی جانب سے وزارت تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اور چیئرمین پیرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کو درخواست موصول ہوئی جس میں الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کے منصوبہ میں 7.
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ چوری کیا گیا ہے،سرکاری گاڑی ٹیوٹا کرولا جی اے 037کو چوری کیا گیا،موٹرسائیکل ،یو پی ایس،ڈی ایس ایل آر ،کراکری سیٹ کو چوری کیا گیا جس سے خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کو آگے بڑھانے خاطر متعلقہ افسران سابق ممبر امتیاز علی قریشی اور دیگر ملزمان کی پرسنل فائل کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے،ایف آئی اے نے متعلقہ افسران کی اس سے قبل ہونے والی تمام انکوائرایوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امتیاز علی قریشی سرکاری گاڑی دیگر ملزمان وزارت تعلیم ایف آئی اے سب نیوز
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔