صدر مملکت آصف زرداری چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ترجمان صدرِ پاکستان کے مطابق صدر زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں اور وہ 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران صدرِ پاکستان چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔
President Asif Ali Zardari on Friday departed here for China for a 10 day visit from September 12-21, on the invitation of the Chinese government.
— APP (@appcsocialmedia) September 12, 2025
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے بھی زیر غور آئیں گے، اس کے علاوہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ صدرِ مملکت کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ یہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری تذویراتی تعاون ترجمان چین سرکاری دورہ شنگھائی صدر مملکتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تذویراتی تعاون چین سرکاری دورہ شنگھائی صدر مملکت چین کے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔