جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد سرکاری اسکول بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود صوبے کے سرکاری اسکولوں کی حالت مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں
ضلع جنوبی وزیرستان میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے جہاں 802 اسکولوں میں سے تقریباً 90 فیصد بند پڑے ہیں۔
شہری ان اسکولوں کی عمارتوں کو مویشیوں کے باڑوں میں تبدیل کر چکے ہیں جبکہ اکثر اسکول کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص نتائج پر 15 اسکول پرنسپل معطل
اس سنگین صورتحال کے باعث ضلع کے بچوں اور بچیوں کا قیمتی وقت اور مستقبل ضائع ہو رہا ہے۔ دیکھیے سعید وزیر کی یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوبی وزیرستان کے اسکول بند خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا اسکول خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کی بدحالی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان کے اسکول بند خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا اسکول خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کی بدحالی
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :