سرکاری اسکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس پشاور میں ہوا۔
اجلاس میں مشیرِ خزانہ، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام سرکاری اسکولوں میں 100 فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری اسکولوں کے ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تدریس کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے، اس مقصد کے لیے اساتذہ کی جدید ٹریننگ کا انتظام کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے جدید ٹریننگ لازمی قرار دی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکولوں میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
—فائل فوٹوزوزیرِاعظم کے کو آر ڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی، ویڈیوز کی فرانزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔
وزیرِ اعظم کے کو آر ڈینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہر اعتبار سے قابلِ گرفت ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، یہ کسی طور وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔