data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 3 چیئرمین عبدالمعیز، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ ڈسپنسری، یوسی 4 جی ایریا ٹی ایم سی اسکول، یوسی 3 ٹی ایم سی سرسید اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پرا یگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی نے ٹاؤن چیئرمین کو جاری کاموں پر بریفنگ دی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو تاکید کی کہ کام کی تکمیل کی حتمی تاریخ کے ساتھ تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ دورے کے موقع پرٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے میٹرنٹی ہوم اور اسکولوں کی تزئین و آرائش اور اسکولوں کی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کے اعلان کے مطابق سال 2025ء ماڈل کالونی ٹاؤن میں ڈیولپمنٹ کا سال ہے جس کے تحت اسکولوں، پارکس، سڑکوں، ڈسپنسریز کی تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ دورے کے موقع پر ٹاؤن چیئرمین کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر رضا رحمانی، یوسی کونسلر اسد قریشی، محمد خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹاو ن چیئرمین ظفر احمد خان

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری