لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، سکولوں میں تیچرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر وہاں سے ٹیچر رکھے جائیں گے، اور مزید 12 ہزار 500 ٹیچرز کے بعد انٹرنز کی تعداد 25 ہزار ہو جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے ٹیچر انٹرنز کو تنخواہ ماہانہ بنیاد پر دی جائے گی، انٹرنز ٹیچر کو سبجیکٹ سپیشلسٹ کی بنیاد پر اسکولوں میں رکھا جائے گا، ٹیچنگ لائسنس سسٹم کے اجراء کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے والے انٹرنز کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پنجاب حکومت کا سرکاری اداروں میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب میں اب کوئی بھی ملازم اس قانون کے تحت مستقل نہیں ہو سکے گا کیوں کہ حکومت نے پنجاب ریگولیشن آف سروس ایکٹ 2019ء کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب حکومت مستقبل میں بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کرے گی، کنٹریکٹ ملازمین آئندہ یکمشت تنخواہ کی بنیاد پر بھرتی ہوں گے۔                  .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت ٹیچر انٹرنز بنیاد پر

پڑھیں:

بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا مل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251009-08-14
لاہور(آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔بدھ کو اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔شریک ملزم مختار رانجھا کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ پراسیکیوشن سے طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خزانے پر بوجھ اور غیر فعال سرکاری اداروں کی نجکاری جَلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی قومی خزانے پر بوجھ اور غیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا مل گیا
  • امریکا؛ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر ہائی اسکول ٹیچر گرفتار؛ فردِ جرم عائد
  • افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان
  • ٹیکسیشن پر سرکاری موقف مسترد: شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 194 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائیں، آئی ایم ایف
  • سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر، عارضی طور پر ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنشن اور بقایا جات میں تبدیلیوں کا فیصلہ مؤخر