پنجاب میں آلودگی، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقاتِ کار بدل دیے گئے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر 27 اکتوبر سے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔
محکمۂ اسکول نے اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤ کے لیے بہت سے سخت اقدامات کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضاء کا معیار آج انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کو، 200 تا 300 پرٹیکیولیٹ میٹر شدید آلودگی کو جبکہ 300 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹر خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔