اسلام آباد، نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)ساسلام آباد کے علاقہ نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا،ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے،ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے تھے اچانک تیز سیلابی ریلہ آیا اور موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانبمون سون بارشوں کا زور دار سپیل برقرار ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں زیر آب آ گئے۔(جاری ہے)
کرک اور اطراف میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ خانپور ہزارہ میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکپتن میں ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا۔ جہلم ویلی گوہرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔بتایا گیا ہے کہصوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، اسلام پورہ، چوبرجی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشترٹاؤن، جوہرٹاؤن کے اطراف میں بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیااس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ بلوچستان میں مون سون کے دوران حادثات میں 10 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے، دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے اوردریائے سندھ میں تربیلا ، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلے میں بہہ نالہ کورنگ اسلام آباد
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :