دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
تبت(سب نیوز )تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد نئے جنم میں ان کا جانشین ضرور آئے گا اور صرف دلائی لاما کا دفتر ہی ان کے اگلے جنم کی شناخت کا مجاز ہوگا۔ دلائی لاما کا یہ اعلان ان کے 90ویں یومِ پیدائش سے قبل سامنے آیا ہے جسے وہ اس اتوار منائیں گے۔دلائی لاما نے بدھ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہا ہوں۔دلائی لاما نے یہ پیغام بھارتی شہر دھرم شالہ میں ایک مذہبی اجتماع میں شریک مذہبی رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے دیا۔
دلائی لاما کا یہ اعلان دراصل چین سے ایک فیصلہ کن مقابلے کی نوید ہے، یہ مقابلہ اس بات پر ہے کہ ان کے انتقال کے بعد ان کے دوبارہ جنم کا تعین چین کرے گا یا پھر دلائی لاما کا دفتر۔تبتی بدھ مت کے عقائد کے مطابق عام انسانوں کے برعکس دلائی لاما اس بات پر قادر ہوتا ہے کہ لوگوں کے مفاد کے لیے اپنے نئے جنم کی جگہ اور وقت کا تعین کرسکتا ہے۔
دلائی لاما نے اپنی سوانح میں واضح کیا ہے کہ ان کا اگلا جنم چین کے بجائے آزاد دنیا میں ہوگا اور دنیا بھر کے تبتی بدھ مت کے پیروکاروں پر زور دیا کہ وہ چین کی طرف سے نامزد کسی بھی امیدوار کو تسلیم نہ کریں۔تاہم چینی کمیونسٹ پارٹی کا دعوی ہے کہ اسے دلائی لاما کے نئے جنم کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے۔
دلائی لاما کا سلسلہ صدیوں پر محیط ہے اور موجودہ دلائی لاما تینزن گیاتسو 14ویں دلائی لاما ہیں، 1950 میں جب چینی افواج تبت میں داخل ہوئیں تو وہ صرف 15 سال کے تھے۔ تبت میں کشیدگی بڑھنے کیساتھ ہی وہ تبت میں دلائی لاما کا محل چھوڑ کر بھارت آگئے اور جلاوطنی میں اپنی حکومت قائم کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران چین میں بھی کئی ایسی لاما سامنے آئے ہیں جو چینی حکومت کی حمایت کرتے ہیں، ان لاما میں پنچن لاما بھی شامل ہیں جو تبتی بدھ مت میں دلائی لاما کے بعد سینیئر ترین لاما ہوتا ہے۔ تاریخی طور پر دلائی لاما اور پنچن لاما ایک دوسرے کے نئے جنم کا تعین کرنے اور اس کی توثیق میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم 10ویں پنچن لاما کی وفات کے بعد 1995 میں چینی حکومت نے خود ایک پنچن لاما کا تقرر کردیا جس کے بعد دلائی لاما کا متعین کردہ پنچن لاما منظر عام سے غائب ہوگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دلائی لاما کے کے نئے جنم
پڑھیں:
پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ٹریفک حادثے میں ہلاک
لیور پول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر 28 سالہ ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹبالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے جس دوران ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی حادثے میں اسٹار فٹبالر سمیت ان کے بھائی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔ْ
ڈیاگو جوتا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے، ان 5 سالوں میں پرتگالی ونگر نے کلب کیلئے 100 سے زائد میچز کھیلے۔
ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے۔
مزید برآں ڈیاگو نے لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
Post Views: 2