خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔

پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟

اس ملاقات میں کے پی میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی۔ کے پی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کی مل کر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے ہونے کا امکان ہے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی جے یو آئی خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے پی انتخابی اتحاد ن لیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی جے یو ا ئی خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے پی انتخابی اتحاد ن لیگ سینیٹ انتخابات انتخابی اتحاد پیپلز پارٹی میں سینیٹ

پڑھیں:

سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئی

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما کی قیادت میں سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمارے پاس آرہے ہیں مگر مجلس عاملہ عمومی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی منظوری نہیں دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئی
  • پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ تیز، پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت
  • پی پی پی، جے یو آئی کی کے پی سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت
  • مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل
  • حکومتِ پاکستان نے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے چین میں سرمایہ کاروں کے ساتھ پیشگی مارکیٹنگ پر مبنی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
  • مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا مقصد کیا ہے؟
  • مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال