اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلیے اجلاس بلانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔
ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں کیونکہ آرٹیکل 225 تین کے تحت ارکان کا حلف ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشنز سے پہلے نئے ممبران کا حلف ضروری ہے، اسپیکر نئے ممبران کے حلف سے متعلق اقدامات کریں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ممبران کا ایک ہفتے میں حلف کا عمل مکمل کیا جائے جبکہ ناہیدہ نور، عارفہ بی بی اور گورپال سنگھ کا حلف نہ لیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اسمبلی الیکشن کمیشن اجلاس بلانے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اے پی سی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفد تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔ ضم اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نتیجہ خیز اقدامات، باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے ہی دائمی امن قائم ہو سکتا ہے۔
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا